جنوبی وزیرستان کے درے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ

کوٹ کئی کڑمہ کانیگرم روڈ پر جاری کام کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کا درے محسود قبائل کو رواں ہفتے میں میں جاینٹ وزٹ اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

پیر 16 نومبر 2020 23:39

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2020ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے درے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ،کوٹ کئی کڑمہ کانیگرم روڈ پر جاری کام کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کا درے محسود قبائل کو رواں ہفتے میں میں جاینٹ وزٹ اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔وزیر اعلی خیبرپختون خواہ محمود خان نے جمعرات 12 نومبر کو روڈ سے کئی کلومیٹر دور اسمان منزہ کیمپ میں افتتاح کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بروز سوموار بمقام ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان آفس کے احاطے میں کوٹ کئی کڑمہ کانیگرم روڈ کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ملک نور خان،ملک بادشاہی خان،ملک مسعود خان،ملک عرفان الدین برکی ،پیر منہاج الدین ،ملک حاجی محمد،مولانا ضیائ الرحمان جمالی کے علاوہ مشران نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد محسود قبائل کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے حکومتی مشینری انکے برعکس جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوٹ کیء کڑمہ کانیگرم روڈ میں پیپرا رول کی خلاف ورزی آئین شکنی کے مترادف ہے کیوںکہ پورے پاکستان میں ٹینڈرنگ نظام جبکہ جنوبی وزیرستان محسود علاقے میں نامینیشن کی جاتی ہے۔درے محسود مشران نے کہا کہ راتوں رات بغیر ٹینڈر کے دو ارب روپے کی تقسیم اعلی حکام کے لئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بغیر کسی قانون آئین کے کوٹ کئی کڑمہ کانیگرم روڈ میں ناقص میٹریل،پلوں کی بجائے فرش اور مقامی میٹریل کی بغیر ٹسٹنگ لیبارٹری استعمال ایف ڈبلیو او کا کارنامہ کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ روڈ کو اس قدر مضبوط بنایا جائے کہ لوڈ کنٹینر کانیگرم تک اسانی سے سفر کر سکے ۔جرگہ مشران کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر نے جرگہ میں شرکت کی اور قومی مشران کو یقین دہانی کرائی کہ رواں ہفتے قومی مشران کے ساتھ ٹیکنیکل ٹیم بھیجے گے تاکہ شکایات کا ازالہ ہوسکے۔واضح رہے کہ درے محسود جرگہ مشران نے فیصلہ کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے خاطر خواہ مدد فراہم نہیں کی تو پشاور ہائی کورٹ میں حکم امتناعی کے لیے درخواست دائر کرے گے۔واضح رہے کہ وزیر اعلی صوبہ خیبرپختون خواہ محمود خان نے جمعرات 12 نومبر کو مزکورہ روڈ کی تعمیراتی کام کا افتتاح روڈ سے کئی کلومیٹر دور اسمان منزہ کیمپ میں افتتاح کیاتھا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں