شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کوشہدا پیکج دینے کی منظوری

جمعرات 17 جون 2021 19:27

شمالی و زیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو خیبرپختونخوا شہدا پیکج دینے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شمالی وزیر ستان شفیع اللہ گنڈاپور نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کی جانب سے شہدا پیکیج کی منظوری پر ان شکریہ ادا کیا ۔ڈی پی اونے بتایاکہ پیکیج کے تحت ہر ایک شہید اہلکار کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ضم اضلاع کی پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس کے برابرکی مراعات دینے پر یقین رکھتی ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں