محکمہ صحت کی ٹیم کی جنوبی وزیرستان میں کورونا ویکسی نیشن شروع

جنوبی وزیرستان کی حسین وادی کانی گرم میں ویکسین لگوانے والوں کی قطار لگ گئیں

جمعرات 26 اگست 2021 23:22

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2021ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے حسین وادی کانی گرم میں قبائلیوں کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن میں بہت زیادہ دلچسپی دکھائی دے رہا ہے۔مرد و خواتین کورونا ویکسی نیشن کے لئے قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی الرحمن کی ہدایت پر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے حسین وادی کانی گرم کے سی ایچ سی صلاح الدین کوٹ لوئر کانی گرم میں محکمہ صحت کے ایک ٹیم نے کورونا ویکسی نیشن شروع کیا گیا ہے۔

لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن کے لئے بلانے کے لئے مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کیا گیا۔کورونا ویکسی نیشن کا اعلان سنتے ہی مرد و خواتین سی ایچ سی صلاح الدین کوٹ لوئر کانی گرم کی جانب روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اور مرد خواتین کی کورونا ویکسی نیشن میں گہری دلچپسی دکھانے کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں بن چکی ہیں۔ محکمہ صحت کا سٹاف کورونا ویکسی نیشن میں لگی ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے لوگوں کو فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت دی جارہی ہے۔

مقامی عمائدین کے اور کورونا ویکسی نیشن ٹیم کے عیسی خان ،فیاض خان کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے قبائلی عوام میں پہلی مرتبہ کورونا ویکسی نیشن میں بہت زیادہ دلچپسی دکھائی دی جارہی ہے۔ دوسری جانب محسود قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے جرگہ حال میں منعقد ہوا۔جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر منعقد ہوا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی اعجاز اختر نے شرکت کی۔ جبکہ محسود قبائل کی جانب سے ایم این اے مولانا جمال الدین محسود ،سابق سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ ،مولانا اعصام الدین ، شیر پاؤ ایڈوکیٹ اور دیگر درجنوں عمائدین نے شرکت کی۔جرگہ میں علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور محسود قبائل کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق غور و خوص کیاگیا۔

محسود قبائل کے عمائدین نے سرویکئی سب ڈویڑن میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے اور قریب میں رہنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔محسود قبائل کے جرگہ نے لدھا سب ڈویڑن کے محسود قبائل کیساتھ مشترکہ جرگہ منعقد کرنے کے لئے 15 ستمبر تک مہلت دی گئی۔سب ڈویڑن سرویکئی اور سب ڈویڑن لدھا کے محسود اقوام کے عمائدین کا 15 ستمبر کو دوبارہ مشترکہ جرگہ منعقد ہوگا۔

جس میں علاقے میں دیرپا امن اور پولیو کے قطروں سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ چند دنوں قبل سب ڈویڑن لدھا کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ سابق سنیٹر مولانا محمد صالح شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بے گنا لوگوں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس وجہ سے سب ڈویڑن سرویکئی کے عمائدین نے پولیو مہم کے بائیکاٹ ختم کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سب ڈویڑن لدھا کے عمائدین ٹانک میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ دوبارہ 15 ستمبر کو مشترکہ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔جس میں علاقے میں دیرپا امن اور پولیو سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں