ضلع سائوتھ وزیرستان لوئر میں 182اپر اور 94 لوئر میں پولینگ سٹیشنز لسٹ جاری

جمعرات 28 دسمبر 2023 20:20

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) ضلع سائوتھ وزیرستان لوئر میں صوبائی حلقہ 110اور قومی حلقہ 42ٹوٹل 264پولینگ سٹیشنز جس میں 182اپر وزیرستان اور 94لوئر وزیرستان میں پولینگ سٹیشنز لسٹ جاری کی گئی ہیں۔ لوئر وزیرستان میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 72ہزار 8سو 64ہیں جس کیلئی94پولینگ سٹیشنز دی گئی ہیں اور ان 94پولینگ سٹیشنز میں 245پولینگ بوت کی گنجائش رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشنز ایکٹ 2017کے مطابق ایک پولینگ سٹیشنز پر زیادہ سے زیادہ 1200ووٹرز ہونے چاہئیں اور فی پولینگ بوت پر 300ووٹرز ہونے چاہئیں ۔ایکٹ کے مطابق ایک پولینگ سٹیشن ایک کلومیٹر سے زیادہ ایریا کو کور نہیں کرنا چاہیے ۔ اگر الیکشنزایکٹ 2017کے مناسبت سے دیکھا جائے تو وزیرستان لوئر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی حساب سے 144پولینگ سٹیشنز اور ان پولینگ سٹیشنز میں 576پولینگ بوت ہونے چاہئیں۔ اسی طرح بہت سے پولینگ سٹیشنز چار سے لے کر دس کلومیٹر میٹر ایریا پر بنائے گئے ہیں جو سرا سر زیادتی اور ظلم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں