جنوبی وزیرستان میں دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی

چند ماہ پہلے ملک حاجی ریز کے گھر کے راستے میں بھی بم نصب کیا گیا تھا، ڈی پی او

منگل 16 جنوری 2024 15:08

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے برمل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوکے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ڈی پی اکے مطابق چند ماہ پہلے ملک حاجی ریز کے گھر کے راستے میں بھی بم نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں