غداری کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، یہ مادرملت فاطمہ جناح پر بھی لگائے گئے،خورشید شاہی

عمران خان اپوزیشن کیخلافجتنے چاہیںمقدمات درج کرلیں لیکن خدارا ملکی معیشت کو بہتر بنائیں ،مہنگائی وبے روزگاری پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دیں ،سینئر پیپلزپارٹی رہنما کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 5 اکتوبر 2020 23:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن پرجتنے چاہے مزیدمقدمات درج کرلیں غداری کے سرٹیفیکیٹ دے لیں، ہم سب کچھ ان کو چھوڑ دیں گے لیکن خدارا ملک کی معیشت کو بہتر بنائیں مہنگائی بے روزگاری پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت خطرناک صورتحال سے دوچار ہے بیروزگاری مہنگائی بڑھ رہی ہے گیس بجلی چینی و دیگر اشیائ کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ ہوگیا ہے لیکن حکومت نے ان پر قابو پانے کے بجائے نام نہاد موقف اپنا رکھے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے رشوت کھانے نہیں دیں گے وہ بتائیں تو ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان روزانہ 10 ارب روپے رشوت لینے کے الزامات عائد کرتے تھے اب تو وہ 10 ارب روپے روزانہ بچتے ہونگے وہ کہاں جارہے ہیں ان کا کہناتھا کہ غداری کے الزامات لگانا کوئی نئی بات نہیں یہاں پر تو بانی پاکستان کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح پر یہ الزام لگایا تھا ملک کے حالات پر بات کرنا اپوزیشن کا کام ہے مگر یہ حکومت ملکی حالات اور معیشت کو بہتر بنانے سے بھاگ رہی ہے جب بھی کوئی بات کرو نئے راگ الاپے جاتے ہیں اس حکومت کا معیشت سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی ان سے معیشت بہتر ہوگی جب ان سیمسائل حل نہیں ہوتے ہیں تو وہ الزامات لگاکر لوگوں کی توجہ مسائل سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کو تو اپوزیشن کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملنے پر بھی اعتراض ہے حالانکہ انہیں تو اپوزیشن کو داد دینی چاہیے کہ وہ ان حالات میں بھی اسٹیبلشمنٹ سے مل رہی ہے مگر یہ تو بلاجواز اور بے بنیاد پروپگینڈے کررہے ہیں عمران خان کی نہ کوئی سوچ ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی مثبت بیانیہ ہے اگر آج ملک میں پارلیمنٹ اور جمہوری نظام ہے تو وہ پیپلزپارٹی کی بدولت ہے ملک کے حقیقی وارث عوام ہیں اور عدلیہ،پارلیمنٹ ،سیاستدان اور اسٹیبلیشمنٹ ان کے خادم۔

(جاری ہے)

ہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم ایم۔کیو ایم کی نہیں بلکہ عمران خان کی سوچ ہے پنجاب میں مسلم۔لیگ کے جلسوں کا انعقاد پہلے سے طیتھا اس میں کوئی ایسی ویسی بات نہیں ہی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں