رمضان کے ایام میں بھی شہر سکھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں پرچی جوا کھلے عام چلنے لگا

اتوار 31 مارچ 2024 02:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) رمضان کے ایام میں بھی شہر سکھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں پرچی جوا کھلے عام چلنے لگا ،پولیس خاموش تماشائی ، شہری وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی عدم توجہی اور رشوت کے عیوض خاموشی کے باعث رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی سکھر کے مختلف تھانوں کی حدود بلخصوص تھانہ نیو پنڈ کی حدود بھوسہ لائن ، کوری ہوٹل ، امان اللہ چوک ، پٹھان کالونی ، اسلام نگر و دیگر مقامات پر پولیس کی پرسرار خاموشی و رشوت کے عیوض کھلے عام جواء ، آکڑا پرچی سمیت ریتمو گیمز چلنا شروع ہے تو ان دکانوں پر تھانہ نیو پنڈ کے اہلکار پر ڈیوٹی دیتے ہوئے نظر آرتے ہیں ،شہر سمیت نیو پنڈ میں کھلے عام جوئے کے کاروبار میں مبتلا ہو کر کئی نوجوان اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے ہیں نوجوانوں کیساتھ ساتھ اب معاشرتی برائیوں میں کم عمر نوجوانوں بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں بدامنی کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،شہر میں کھلے عام جواء پرچی ، ریتمو گیمز ، گٹگا ، پان پراگ و دیگر مضر صحت اشیاء کھلے عام فروخت پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے تو دوسری جانب نوجوان نسل کے والدین کی جانب سے ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث پولیس اہلکاروں سمیت سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں