سکھر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ سٹروک کیمپ قائم ، لوگوں کو ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی بوتلوں کی فراہمی

جمعرات 19 مئی 2022 15:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) سکھر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ سٹروک کیمپ قائم کر دیئے گئے ، لوگوں کو ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی بوتلیں دی جا رہی ہیں ۔ سندھ حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر حاوید احمد کی خصوصی ہدایات پر پنو عاقل ، روہڑی ،نیو سکھر ، سکھر سٹی ،صالح پٹ سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ہیٹ سٹروک سٹیبلائزیشن کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔

ہیٹ سٹروکس کیمپس کے ذریعے سخت گرمی کے ستائے ہوئے افراد میں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں اور ساتھ ساتھ ہیٹ سڑوک سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ بھی کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر جاوید احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تمام تعلقوں میں علاقہ کی مساجد میں بھی شہر میں پڑنے والی سخت گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر کے متعلق اعلانات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں سے اپیل کی گئ کہ وہ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری باہر نکلنے سے مکمل گریز کریں، اس حوالے سے ضلع بھر میں ہسپتالوں میں بھی ہیٹ سٹروک سے قیمتی انسانی جانوں کے بچاؤ کیلئے نگہداشت وارڈز “ قائم کئے گئے ہیں جہاں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کیلئے پانی کی بوتلیں، جوس، ائر کنڈیشنڈ رومز ،ادویات بھی وافر مقدار میں رکھی گئی۔ ضلع انتظامیہ سکھر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیٹ سڑوک سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں کیونکہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جسم کا اندرونی نظام متاثر ہونے لگتا ہے اور اکثر اوقات ہیٹ سٹروک جان کے لیے خطرہ بن جاتا ہے ،ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں