ِِِِِِپی پی بلدیاتی نمائندگان عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، یاسین آرائیں

جمعہ 29 مارچ 2024 23:22

ٖسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و جئے شاہ ٹائون کی یونین کمیٹی 4 کے چیئرمین و سکھر کی سماجی شخصیت یاسین آرائیں نے کہا ہے کہ پی پی بلدیاتی نمائندگان عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں،بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ کی محنتوں کا نتیجہ ہے کے سکھر شہر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا اور ان کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تکلیف سے بخوبی ا?گاہ ہیں انشائ اللہ شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہوجائینگیان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی کے مختلف وارڈز میں جاری ترقیاتی کاموں،نکاسی و فراہمی ا?ب کے کام کا جائزہ و صفائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پرنکاسی نظام کی صفائی و دیگرترقیاتی کاموں کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے ملاقات اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مذکورہ وارڈ کے کونسلرز و معزز علاقہ مکین بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے جائز بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں