معروف لوک گلوکار واسوخان انتقال کرگئے

جمعہ 24 فروری 2023 23:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2023ء) شہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بلوچی گلوکار واسو خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاؤں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا۔ جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا۔اس کے بعد اس جوڑی نے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ پیش کیا جو واسو خان کی مقبولیت کی وجہ بنا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں