صوابی، پولیس نے نمازفجرکے دوران 70 سالہ بوڑھے کا اندھا قتل ٹریس کرلیا، دو اجرتی قاتل گرفتار

منگل 9 اپریل 2024 20:24

صوابی، پولیس نے نمازفجرکے دوران 70 سالہ بوڑھے کا اندھا قتل ٹریس کرلیا، دو اجرتی قاتل گرفتار
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ٹوپی پولیس نے ماہ رمضان المبارک میں مسجد میں نماز فجر کے دوران ستر سالہ بوڑھے سید محمد کے اندھے قتل کو ٹریس کرکے دو اجرتی قاتل کو گرفتارکر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری جارہے ہیں۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 18 مارچ کو مدعی زین محمد ولد نیاز محمد ساکن کلابٹ نے تھانہ ٹوپی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ مسمی سید محمد ولد دوست محمد ساکن کلابٹ کو نامعلوم ملزم/ملزمان نے مسجد میں فائرنگ کرکے قتل کیا اس اندھے قتل کیس کے اصل حقائق جاننے اورنامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن خان خیل خان کے سربراہی میں تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی ٹوپی محمد شفیق خان کے قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی ہارون خان ، تفتیشی آفسیر زاہد خان ، ٹیکنیکل سٹاف انچارج خافظ زاہد خان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے معلوم ہوا کہ مقتول سید محمد کے قتل میں اس کا سگہ بیٹا صابر ملوث ہے۔

(جاری ہے)

گھریلو تنازعہ پر صابر نے اپنے باپ کو قتل کرنے کیلئے اسامہ ، میراوس کے ذریعے اجرتیان شہاب سکنہ ڈوڈھیر اور ہارون سکنہ کلابٹ کے ساتھ مبلغ 6لاکھ روپے پر بات طے کرکے شہاب اور ہارون نے مسجد میں سید محمد کو قتل کیا ہے۔ اسامہ اور صابر جیل میں ہیں جبکہ شہاب اور میراوس گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ہارون کی گرفتاری کیلئے پولیس کی سرتوڑکوشش جاری ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں