پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کر دیا، مزار پر پھول رکھے ، شہید کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی

اتوار 28 اپریل 2024 17:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔ شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

(جاری ہے)

مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے، مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پٴْروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں