سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 26 نومبر 2020 16:37

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر ۔2020ء) خیبر پختونخواہ کے معرو ف سیاحتی شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 یکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا.

(جاری ہے)

زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے.

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے. محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں دو ہفتے قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے.

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں