ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے صحت بارے اجلاس

محکمہ صحت کی کارکردگی بارے بریفنگ ،گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد بارے تفصیلات پیش

منگل 26 مارچ 2024 21:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے صحت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسمیت انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویڑنل مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلات پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ غیر حاضر رہنے والے سٹاف کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے، ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری یقنی بنائی جائے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہیلتھ یونٹس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںانہوں نے کہاکہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں