سوات ،ْ گردونواح میں زلزلے کے زور دار جھٹکے ،ْ شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروںسے باہر نکل آئے

اتوار 25 نومبر 2018 14:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) خیبرپختونخواکے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ،ْ زلزلے کی گہرائی 130کلومیٹراور اس کا مرکزپاک افغانستان تاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں