سوات،لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ

جمعرات 11 اپریل 2019 22:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ،سروس سٹرکچر سمیت تمام بنیادی مراعات منظور کی جائے ،ناہید بہادر صد ر ایل ایچ ویز سوات ،ایل ایچ ویز سوات کے صدر ناہید بہادر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہم سے سروس سٹرکچرسمیت دیگر جتنے بھی مراعات دینے کا وعدہ کیا ہے وہ فوری طورپر ہمارے لئے عملی کی جائے اُنہوںنے رسک الاونس ،ہیلتھ الاونس ،وفات ہونے والے ملازمین کی کیسزفوری طور پر نماٹنے ،پولیو ڈیوٹی کا معاوضہ فی دن کم ازکم ایک ہزار ۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی ہمیں سینارٹی کے بنیاد پر پروموشن دینا،ڈیوٹی کے لئے لیڈی سپروائزر کو گاڑی کی فراہمی ،اور فیول دینے کے مطالبات کور فوری طورپر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں