سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر ائی جی کا بڑا ایکشن

یس پی اپر سوات سمیت تین ڈی ایس پیز اورچار ایس ایچ اوز معطل،فوری سی پی او میں حاضری کی ہدایات،فرمان خان ایس پی اپر سوات تعینات

بدھ 8 اپریل 2020 23:04

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر ائی جی کا بڑا ایکشن،ایس پی اپر سوات سمیت تین ڈی ایس پیز اورچار ایس ایچ اوز معطل،فوری طور پر سی پی او میں حاضری کی ہدایات،فرمان خان ایس پی اپر سوات تعینات,سوات کے تحصیل مٹہ اور نواحی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ نے ایس پی اپر سوات بخت زادہ سمیت تین ڈی ایس پیز،ڈی ایس پی مٹہ شوکت علی،ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ،ایس ایچ او مٹہ علیم خان،ایس ایچ او کانجو گل شید،ایس ایچ او چارباغ بخت اللہ،ایس ایچ او کبل رحیم خان کا معطل کردیا اور فوری طور پر پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، ایس پی انوسٹیگیشن فرمان خان کو ایس پی اپر سوات،ایاز خان کو ایس ایچ او مٹہ،عزیز خان کو ایس ایچ او چارباغ،مجیب عالم کو ایس ایچ او کانجو اور نصیر احمد کو ایس ایچ او کبل تعینات کردیا گیا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں