سوات ،تندور مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیئے

100گرام کی روٹی 15روپے میں فروخت کرنے کی بجائے 150گرام کی روٹی کی قیمت30روپے مقررکردی

پیر 29 اپریل 2024 23:37

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سوات میں تندور مالکان نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے 100گرام کی روٹی 15روپے میں فروخت کرنے کی بجائے 150گرام کی روٹی کی قیمت30روپے مقررکردی ہے جبکہ انتظامیہ نے معنی خیز خاموشی اختیارکرلی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے 100گرام روٹی کی قیمت 15روپے اور 200گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کی ہے لیکن دوسری جانب تندورمالکان نے حکومتی احکامات کے برعکس 90گرام روٹی کی قیمت 20روپے اور 150گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر کی ہے اور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

آٹا کے سستاہونے کے باوجود بھی تندورمالکان کی من مانیاں جاری ہیں اور شہریوں نے انتظامیہ کی خاموشی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی سے مداخلت کا مطالبہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں