تیمر گرہ، اے این پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کا میابی حاصل کریگی،ملک سجاد خان

پیر 15 نومبر 2021 21:58

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) تیمرگرہ میں کا میاب ورکرز کنونشن کا انعقاد پارٹی پر کارکنوں کے غیر متزلز ل اعتماد کا واضح ثبوت ہے ،اے این پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کا میابی حاصل کر یگی ،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی دیرلویرکے سنیئر نائب صدرملک سجاد خان نے ورکرز کنونشن کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کہی ،ملک سجاد خان کا کہنا تھا کہ دیرلویر کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کارکنان پارٹی راہنما مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا پالیسی بیان سننے کے لے آئے تھے ،میاں افتخار کی کوششوں سے ضلع بھر میں پارٹی کے مقامی مشران کے درمیان غلط فہمیوں کا خاتمہ ہوا ،انہوں نے کہا کہ اے این پی منظم اور متحد ہے او ر تمام تر اختلافات کا خاتمہ ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کر ئیگی ،ملک سجاف خان نے کہاکہ حکومتی کا رکردگی اُ ن کی ناکا می کاواضح ثبوت ہے

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں