ٹنڈوآدم،یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا

اے ایس پی محمد اظہر خان کی جانب سے یاد گار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

جمعہ 4 اگست 2017 21:25

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) ٹنڈوآدم میں یوم شہداء پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیااے ایس پی ٹنڈوآدم محمد اظہر خان کی جانب سے یاد گار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر اے ایس پی محمد اظہر خان ، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم محبوب سیا ل ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری ، وائس چیئرمین اصغر علی عباسی ، تمام ایس ایچ اوز ،پولیس مددگار 15 کے انچارج ٹریفک انچارج ،انجمن تاجران ،صحافیوں ، وکلاء،اورمعززین شہربھی موجودتھے جبکہ پولیس مددگار 15سینٹر تا عید گاہ چوک تک اے ایس پی کی قیادت میں پیدل ریلی کا انعقاد کیا گیا جبکہ انڈس ہوٹل ٹنڈوآدم میں شہداء کے عزیزوں اور شہریوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی ٹنڈوآدم محمد اظہر خان نے کہا کہ سندھ پولیس کی آبیاری میں سینکٹروں شہداء کا خون شامل ہے ہم ہر گز اس خون کو رائیگا نہیں جانے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ہمارے شہداء سندھ پولیس کا فخر ہیں جن کی قربانیاں پولیس فورس کے لئے مشعل راہ ہیں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ہمارا ہر جوان اور افسر شوق شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے ۔اور عوام کی جان و مال عزت و آبروکی حفاظت کے لئے ہر لمحہ سر بکف ہے دہشت گردوں سماج دشمن عناصر کی طرف سے سندھ پولیس کو مسلسل نشانہ بنانے کے باوجود فورس کے عزم و حوصلے میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئی اندرون سندھ ڈاکو راج کے خاتمے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے سندھ پولیس کی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں سندھ میں امن سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے اسی مقصد کے لئے ہم اپنے شہیدوں کی یاد میں آج یہ دن منارہے ہیں تاکہ شہداء کے بچوں اور ورثاء کو معلوم ہو سکے اس صوبے امن و امان کے قیام میں اپنی ڈیو ٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے شہداء آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم محبوب سیا ل ، چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری ، وائس چئیرمین اصغر علی عباسی ،صدر پریس کلب وسیم فاروقی، انجمن تاجران نوشاد شیخ ،اقبال بھٹی ،عبدالقدیر مغل معروف ڈاکٹر عبدالحق شیخ، عمران غوری نے بھی خطاب کیا۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں