پاکستان کی سیاست میں بہت لوگ گزرے ہیں مگر سید منور حسن جیسا پاکیزہ نفس کے حامل سیاستدان شاید چند ہی ہوں، عبدالعزیزغوری ایڈووکیٹ

جمعہ 26 جون 2020 18:13

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) پاکستان کی سیاست میں بہت لوگ گزرے ہیں مگر سید منور حسن جیسا بیک وقت مزاحمت سے بھرپور تحرک اور پاکیزہ نفس کے حامل سیاستدان شاید چند ہی ہوں، جب بھی کوئی ایسا مورخ جس کے الفاظ کسی لفافے کے تابع نہ ہوں، مستقبل میں "آج" کی تاریخ لکھے گا تو بلامبالغہ سید منور حسن کا نام پاکستان میں بوری بند "ڈرل شدہ" لاشوں، اغوا شدہ انسانوں اور مظلوم قبائل کی حق میں شروع ہونے والی تحریک کے بانی کے طور پر لکھا جائیگا یہ بات جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین اور صوبائی سیاسی کمیٹی کے ممبر عبدالعزیز غوری ایڈوکیٹ نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے محمد رفیق منصوری،نائب امیر مشتاق احمد عادل، جنرل سیکریٹری عبدالغفور انصاری ، آصف محمود قریشی، چوہدری اللہ دتہ، محمد طفیل راجپوت ، عبدالستار انصاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیارے سیدی آپ تو سپردخاک ہوجائینگے مگر اللہ سے یہ دعا ہے کہ آپ کے چلے جانے سے کہیں جماعت اسلامی کی نظریاتی اور عزم و ہمت کی تحریک کا سورج بھی سمندر میں اتر نہ جائے کیونکہ پاکستان میں مکمل اندھیرا تب ہوجاتا ہے جب کراچی میں سورج غروب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سید منور حسن کی وفات سے پاکستانی سیاست کا ایک عظیم باب ختم ہوا ہے سید منور حسن جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں