ٹنڈوآدم کے 10 وارڈوں میں میٹھا پانی مہیا کرنے کیلئے 10 کروڑ لاگت سے فلٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پیر 18 جنوری 2021 23:23

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) صوبائی وزیر نے ٹنڈوآدم کے 10 وارڈوں میں میٹھا پانی مہیا کرنے کیلئے 10 کروڑ روپے کی لاگت سے فلٹر شدہ پانی فراہم کرنے کیلئے فلٹر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا، شہر کے پرائمری اسکولوں کے ترقیاتی کاموں کے جائزے کیلئے اسکولوں کا دورہ کیا اور کام وقت پر مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے ٹنڈوآدم کے مشرقی حصے جوہر آباد میں 1 تا 10 وارڈوں کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کیلئے واٹر سپلائی کے ذریعے 10 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے جانیوالے منصوبے کا سنگ بنیاد جوہر آباد کی واٹر سپلائی ٹنکی پر رکھا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی ،سی ایم او ٹنڈوآدم حاجی محمد ابراہیم عمرانی، اکاؤنٹ آفیسر اعظم میمن، پی آر او علی شیر احمدانی، او ایس سعادت نور خان ،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سابق یوسی ناظم حاجی محمد فاروق غوری، غلام غوث ڈوگر، عامر خاصخیلی، امتیاز آرائیں، محمد علی بیھن، آچر ساند اور دیگر موجود تھے محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر پیر علی رضا شاہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے کہا کہ زمین کا پانی زہریلا ہونے کے سبب شہریوں کو واٹر سپلائی کے ذریعے فلٹر شدہ پانی مہیا کرنے کیلئے یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم کے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرائیں گے انہوں نے بیرانی ریلوے پھاٹک کو کھلوانے سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی بعدازاں صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے سندھی مین، بی بی عائشہ گرلز پرائمری اسکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وہاں پہنچے جہاں سندھی مین اسکول کے ہیڈ ماسٹر لکھا ڈنو خاصخیلی نے ایجوکیشن ورکس کے عملے کی شکایات کیں انہوں نے کہا کہ جو بھی کام انہیں بتایا جاتا ہے وہ نہیں ہوتا انہوں نے شکایت کی کہ فرش بندی کے باوجود سی سی بلاک سے بنائے گئے ہیں جبکہ اس پر ماربل لگنا تھا انہوں نے کہا کہ کام دو سالوں میں مکمل ہونا تھا مگر تین سال گذرنے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوا اس موقع پر صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے ایجوکیشن ورکس کے انچارج ایس ڈی او حمید بھچو سے باز پرس کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ سندھی میں اسکول کا مین گیٹ اور چار دیواری کی تعمیرات، اسکول کی فرش بندی میں ماربل لگایا جائے انہوں نے اسکولوں کا کام فوری طور پر مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو آدم میں شائع ہونے والی مزید خبریں