وفاقی حکومت انتقامی کاروائی کرکے مخصوص پارٹیوں کے خلاف کاروائی کرارہی ہے، وزیر زراعت اسماعیل راہو

کسی کو بلا جواز گرفتار کرنا یہ غیر قانونی عمل ہے حکومت کو چاہئے کہ پہلے وہ عوام سے کئے گئے تبدیلی کے وعدے پورے کرے ، تقریب سے خطاب

بدھ 12 دسمبر 2018 22:46

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتقامی کاروائی کرکے مخصوص پارٹیوں کے خلاف کاروائی کرارہی ہے اور نیب بھی انہی کے کہنے پر کاروائیاں کررہی ہے، کسی کو بلا جواز گرفتار کرنا یہ غیر قانونی عمل ہے حکومت کو چاہئے کہ پہلے وہ عوام سے کئے گئے تبدیلی کے وعدے پورے کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہ یار میں تعمیر ہونے والے سبزی منڈی کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پانی کی بہت زیادہ کمی ہے اور پانی بہت زیادہ مقدار میں زائع ہورہا ہے واٹر کورسوں اور پانی چوری کے باعث کئی آبادگاروں کوپانی نہیں ملتا اس کے لئے حکمت عملی کی جارہی ہے تاکہ تمام آبادگاروں کو صحیح طریقے سے پانی مل سکے تاکہ ان کی بنجر زمین آباد ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈریم بننے چاہئے مگر سندھ کو اس کی ضرورت کے مطابق پانی ملنا چاہئے ایسا ناکہ دوسرے صوبوں کو زیادہ پانی ملے اور سندھ کو کم پانی ملے یہ ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی ہوگی انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار بائی پاس پر تعمیر ہونے والی نئی سبزی منڈی کو آبادکرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور دیگر شہر کی چھوٹی بڑی سبزی منڈی میں موجود دکانداروں کو اس سبزی منڈی میں لایا جائے گا اور اس کے لئے کسی بھی تعاون کی ضرورت پڑے گی ہم اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور اس مارکیٹ میں آنے والے بیوپاریوں اور دکانداروں کوسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کی خدمت کریں اور آج سبزی فروٹ کے بیوپاریوں اور دکانداروں کی سہولت اور ان کے کاروبار میں اضافے کرانے کے لئے اس سبزی منڈی کو آبادکرنے کے لئے اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے اس موقع پر زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کے کئی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہے اور ہمیں نوکریوں سے نکال دیاگیا ہے ہمیں فوری طور پر بحال کرکے ہماری کئی ماہ کی روکی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں اس اطلاع اور صحافیوں کے سوال پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری ملازم نہیں ہے ان کو کانٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے ان ملازمین کو ورلڈ بینک پروجیکٹ کے ذریعے رکھا جاتا ہے اس میں گورنمنٹ کا کوئی بھی کردار نہیں ہوتا نا رکھنے میں نا ان کو ہٹانے میں لحاظہ ہم ان کو بھی اپنی ذاتی بنیاد پر دیکھیں گے اور ان کی مدد کے لئے کوشش کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ ،ایگریکلچر ڈائریکٹر حیدرآباد شوکت مستوئی ، اے ڈی سی 1عبدالحفیظ لغاری ، ایگریکلچر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹنڈوالہ یار لکھی محمد بوزدار ، اسسٹنٹ کمشنر سونو خان چانڈیو ، اور مختلف آبادگاروں نے بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں