ٹنڈوالہ یار غیرت کے نام پر عطائی ڈاکٹر کے قتل میں قریبی رشتہ دار ملوث نکلا

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:38

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ٹنڈوالہ یار غیرت کے نام پر عطائی ڈاکٹر کے قتل کے معاملے کا ڈراپس سین ہوگیا، قاتل کوئی اور نہیں عطائی ڈاکٹر کا قریبی رشتہ دار نکلا۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل ٹنڈوالہ یار کے تھانہ بی سیکشن کی حدود سخی وہاب کالونی میں تیز دھار آلے سے عطائی ڈاکٹر لال چند باگڑی کو اس کی کلینک میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا ۔

سی آئی اے ڈی ایس پی اسلم لانگاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹرلال چندباگڑی کے قتل کا مقدمہ ناہیوں برادری کے پانچ افراد تھانہ بی سیکشن پر درج کیا گیا تھا پولیس نے تفتیش کی تو کوئی اور نہیں مقتول کا اپنا رشتیدار ھری رام باگڑی نکلا۔۔

(جاری ہے)

ملزم ھری رام باگڑی نے اعتراف کیا کہ میں نے غیرت میں آکر لال چند باگڑی کو قتل کیا ملزم نے الزام عائد کیا کہ لال چند باگڑی نے زبردستی میری بیوی کو حوس کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع برادری کے بڑوں کو دی کچھ نہ ہوا تو غیرت میں آکر قتل کیا ملزم ھری رام باگڑی کا ایتراف واضع رہے کہ عطائی ڈاکٹر لال چند باگڑی کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کی فریاد پر تھانہ بی سیکشن پر ناھیوں برادری کے پانچ افراد پر درج ہوا تھا پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ھری رام باگڑی پر دوسرا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار آحمد کھاوڑ نے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائی کو سراہا

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں