پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی جیت ہوئی ہے سپریم کورٹ نے حق و سچ کا فیصلہ کیا،کاشف قائم خانی

بدھ 27 جولائی 2022 17:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی جیت ہوئی ہے سپریم کورٹ نے حق و سچ کا فیصلہ کیا سپریم کورٹ کے جرآت مندانہ فیصلے کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کاشف قائم خانی ،اسلام خان قائم خانی،شبیر قائم خانی،عبدالرشید،محمد علی و دیگر نے سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پر صحافیوں کو خوشی میں مھٹائی کھلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے عمران خان ایک دفعہ پھر وزیراعظم ہوگا اور بڑی اکثریت والا وزیراعظم پاکستان بنے گا اس وقت سب چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے پر ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے 14 جماعتوں کو سبق سکھانا چاہیئے کہ عمران خان نے ان چوروں کو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا اگر ابھی تم نے ڈاکو راج ختم نہیں کیا تو تم سب چور ایک ساتھ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگے سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے نے ثابت کردیا کہ ہمارے جج کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں حق کا فیصلہ کرتے ہیں تین دن سے ہم دیکھ رہے تھے کہ میڈیا پر بیٹھ کر پی ڈی ایم کے لوگ کس طرح دھمکیاں دے رہے تھے پر ججوں نے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی اور حق سچ کا فیصلہ سنایا۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں