ٹنڈوالہ یار،گوٹھ بقا ہالیپوٹہ کے رہائشیوں کا بااثر وڈیرے کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

بدھ 22 نومبر 2023 23:15

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ بقا ہالیپوٹہ کے رہائشیوں کی جانب سے گوٹھ کے بااثر وڈیرے کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، ٹنڈوالہیار پریس کلب پر احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ گوٹھ کے مکینوں شامل نصیر احمد ہالیپوٹہ، اللہ بچایو ہالیپوٹہ ، نیک محمد بہرانی، نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم گوٹھ بقاء ہالیپوٹہ کے قدیمی رہائشی ہیں گوٹھ کا وڈیرہ الہڈنو ہالیپوٹہ ہمیں نکال کر زرعی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جو جرائم پیشہ قسم کے لوگوں کے ذریعے ہمیں دھمکاکر حراساں کر رہا ہے ہمارا معزز عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے لیکن بااثر وڈیرہ بلاجواز تنگ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل لوگ آئے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ ہم انٹیلیجنس والے ہیں جنہوں نے بھی ہمیں دھمکیاں دیں جنہیں ہمارے گوٹھ والوں نے پہچانا تھا جن میں کامران خانزادہ، عاقب قائمخانی، سمیت پانچ افراد شامل تھے ہمارا آپس میں زرعی زمین پر جھگڑا چل رہا ہے باہر کے لوگ گوٹھ میں آکر حراساں کر رہے ہیں انہوں آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بااثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمیں تحفظ دیکر انصاف فراہم کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں