․منشیات فروشوں سے مقابلے میں 6اہلکاروں کے زخمی ہونے پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عبداللہ میمن کو سی پی او کراچی رپورٹ کرنے کا حکم

بدھ 12 اکتوبر 2022 17:47

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2022ء) آئی جی سندھ کراچی نے ٹنڈومحمدخان کے علاقے ستر موری میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے اور کروڑوں روپے مالیت کی منیشات اور منشیات کی فیکٹری سے سامان برآمد ہونے اورغیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عبداللہ میمن کو سی پی او کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے اور ایس ایس پی بدین شاھنواز چاچڑ کو ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع ٹنڈومحمدخان کے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی تبدیلوں کا امکان ہے جس کے لئے لسٹیں تیار کی جارہی ہیں اور یہ کہ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں