عمران خان کو کوئی اور نہیں اس کو اپنی نااہلی ہی لے ڈوبے گی،رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری

منگل 2 اگست 2022 15:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو کوئی اور نہیں اس کو اپنی نااہلی ہی لے ڈوبے گی،خود کو عوامی ہیرو کہلانے والے کا اب نام نشان تک مٹ جائے گا،عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ،قبل از انتخابات کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات چیت کے دوران کہی۔سید اعجاز شاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک درست سمت پر گامزن ہے ،شہباز شریف اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک و قوم کے تمام تر مفاد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔پنجاب میں سرکاری ملازمین و وزراء کو ملنے والاے فیول کے خاتمے اور سندھ حکومت کی جانب سے بھی اقدام اٹھاے جانے کے سوال کے جواب میں سید اعجاز شاہ بخاری نے کہا کہ پرویز الٰہی خود کو چمکانے کے لیے ناممکن فیصلے کررہے ہیں ،یہ بہت جلد یوٹرن لیں گے ،سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین و وزراء کو فیول کی عدم فراہمی کے حوالے سے کابینہ فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ملک میں چند ہفتوں میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ہاں البتہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نششتوں پر چند ہفتوں میں ضمنی الیکشن ضرور ممکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں