پیپلزلیبر بیورو کی بلدیاتی انتخابات کی لیبر سیٹوں پر من پسند افراد کو مقرر کئے جانے کے خلاف بھوک ہڑتال

جمعہ 2 جون 2023 22:13

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی لیبر سیٹوں پر من پسند افراد کو مقرر کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ا س موقع پر پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر عبدالحکیم دستی ، غلام رسول جلالانی ، اکبر نوحانی ، مبارک کھوسو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت نے ملی بھگت کر کے لیبر سیٹوں پر من پسند افراد کو نامزد کیاجوکہ ہم لیبر ورکروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی قیادت وڈیروں ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو خوش کرنے کے لئے ان کے من پسند افراد کو نامزد کیا ہے اس عمل کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر لیبر کی مخصوص سیٹوں پر لیبر ورکروں کو نامزد کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں