ٹنڈو محمد خا ن :فوجی پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک گاڑی اور موٹر سائیکل میںتصادم ،3افراد شدید زخمی

منگل 19 مارچ 2024 16:49

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ٹنڈو محمد خان بلڑی شاہ کریم روڈ پر فوجی پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک گاڑی اور موٹر سائیکل میں زوردار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد شہباز سولنگی، سہیل سولنگی، اور منیر سولنگی شدید زخمی ہو ئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں