ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئرکورساؤتھ نے نمازیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جامع مسجد فاروقیہ میں پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا

پیر 17 مئی 2021 17:08

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئرکورساؤتھ کی جانب سے نمازیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے محلہ پھول شاہ میں قائم جامع مسجد فاروقیہ میں پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیرآ فریدی اور کمانڈنگ آفسیر 25 سندھ رجمنٹ نے فلڑیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ٹانک کی محلہ پھول شاہ میں واقع قدیم جامع مسجد فاروقیہ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی زیر نگرانی میں پینے کے پانی کا فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں نمازیوں،معززین علاقہ، امام مسجد ،مقامی صحافیوں سمیت ضلعی انتظامیہ کے حکام شریک تھے تقریب کے موقع امام مسجد مولانا عبد الرشید اور سماجی شخصیت صنم گل تتور سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کاکہنا تھا کہ افواج پا کستان نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ دفاع وطن کے ساتھ ساتھ وہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہ کر اپنی مدد آپ کے تحت عوامی فلاح و بہبودکے امدادی کاموں میں مصروف عمل رہ کر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ٹانک کی جامع مسجد فاروقیہ میں نمازیوں اور علاقہ کے شہریوں کے لئے فلٹریشن پلانٹ نصب کرنا ایک بہت ہی خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کی علاقہ میں امن و امان کی بحالی کے لئے دی جانیوالی قربانیاں قابل تحسین ہیں نمازیوں اور سول سو سائٹی کی جانب سے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے اقدام پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور سیکٹر کمانڈر ساؤتھ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ٹانک شہر اور گردونواح میں اب تک فرنٹیئر کور ساؤتھ کی جانب سے 12پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائے جاچکے ہیں جبکہ مذید فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے ان پر کام جاری ہے ایف سی ہیڈ کوارٹر سائوتھ کی جانب سے ٹانک شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے اس عظیم منصوبے کو عوام کی دلی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں