ٹانک ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، رپورٹ درج

بدھ 19 جنوری 2022 15:21

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ٹانک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو کوٹ اڈا کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک ملک سمیع اللہ کو قتل کردیا،مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں