ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ کنڈی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ،ایک راہ گیر بھی شدید زخمی

جمعرات 2 اگست 2018 22:35

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) ٹانک بھرے بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ کنڈی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،ایک راہ گیر فائرنگ کی زد میں اکر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹانک کرامت اللہ کنڈی ساکن گائوں پائی (ٹانک)جوڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پزیر تھا حسب معمول صبح 9:30ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک شہر اپنی ڈیوٹی کیلئے سرکاری ٹوڈی سیلوں گاڑی نمبر پی ای ڈبلیو 1110میں خود ڈرائیونگ کرکے جارہاتھا سرکاری گارڈ پولیس کانسٹیبل تاج علی بھی ہمراہ تھا جو رشتے میں ایڈیشنل اے سی کاکزن ہے جونہی ٹانک کے معروف چوک ٹرائفک پوائنٹ پہنچاپہلے سے گھات لگائے دوملزمان نے چلتی گاڑی کے سامنے اکر پسٹل سے انپر اندھادھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایڈیشنل اے سی سینے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا دریں آثناء ایڈیشنل اے سی کے سکیورٹی گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ کردی تاہم حملہ آور جانی نقصان ہوئے بغیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اورایک راہگیر شہری اکرام الدین ولد علاولدین قوم محسود ساکن محلہ محسودان ٹانک سٹی فائرنگ کی زد میں اکر شدید زخمی ہوگیادونوں زخمیوں کوٹانک ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچایا گیاتاہم ایڈیشنل اے سی کرامت اللہ کنڈی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیاٹانک پولیس نے وقوعہ کو ذاتی دُشمنی کاشاخسانہ قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل اے سی کے سکیورٹی گار ڈپولیس کانسٹیبل تاج علی کی مدعیت میں ایڈیشنل کے دو بھانجوں انعام اللہ ،برکت اللہ پسران قدرت اللہ عرف کپتان کیخلاف قتل کا مقد مہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں