ٹانک، پولیس کی ناک تلے چور لاکھوں مالیت کاسامان لے اڑے

منگل 14 اپریل 2020 21:43

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) پولیس کی ناک تلے چور لاکھوں مالیت کاسامان لے اڑے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ شب شہر میں تھانہ شہید مرید اکبر شہید سے چند گز کے فاصلے پر واقع محسود مارکیٹ میں چور وں نے رات کی تاریکی میںسجا د الیکٹریکل سٹو ر میں نقب لگا کر دکا ن سے 30 کلوگرام روائنڈنگ ایلومونیم تار ، یو پی ایس اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔

(جاری ہے)

شہر یوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیر ہ اسماعیل خان سے چوری کی بڑھتی وارداتوں کا نوٹس لینے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں