ح* ضلع ٹانک کے علاقہ درکی میں پولیس کا اشتہاریوں کی اطلاع پر آپریشن

گ*مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک اشتہاری جاں بحق ، اسکا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا

اتوار 14 جون 2020 19:55

ٓٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2020ء) صوبہ خیبرپختون خواہ کے ضلع ٹانک کے علاقہ درکی میں پولیس کا ملزمان اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم اشتہاری جاں بحق جبکہ اسکا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ضلعی پولیس سربراہ عارف خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی ڈیرہ کی خصوصی ہدایات پر ٹانک پولیس نے ملزمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اتوار کے روز پولیس کو تھانہ گومل کی حدود درکی میں ملزمان اشتہاریوں کی مو جودگی کی اطلاع ملی جس پر میری زیر نگرانی میں ڈی ایس پی رورل اقبال بلوچ اور ایس ایچ او تھانہ گل امام نور اسلم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا چھاپہ کے دوران پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان اشتہاریوں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزم اشتہاری افتخار جاں بحق جبکہ اسکا دوسرا ساتھی ضمیر زخمی ہو گیا جسکو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ڈی پی او محمد عارف خان کا بتانا تھا کہ پولیس مقابلہ کے دوران جاں بحق ہونے والے اشتہاری کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس نے دیگر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ڈی پی او نے بتایا کہ جاں بحق ملزم اشتہاری سے اسلحہ اور گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزم اشتہاری تھانہ گل امام پولیس کو اغوائیگی اور اقدام قتل جیسے مقدمات میں مطلوب تھا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ٹانک میں پائیدار امن کے لئے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی ڈیرہ کے احکامات کی روشنی میں ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے شروع کی جانیوالی مہم جاری رہے گی

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں