ٹانک،پولیس کا کریک ڈائون ،منشیات فروش گرفتار، اسلحہ برآمد،34اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 16 فروری 2021 20:42

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) ٹانک پولیس کا رواں ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون 22کلو گرام سے زائد چرس برآمد بھاری مقدار میںاسلحہ اور کارتوس برآمد قتل اقدام قتل میں مطلوب 34مجرمان اشتہاری گرفتارایک ہزار سے زائد بغیر نمبرپلیٹس کے موٹرسائیکلوں اور چنگ رکشوں کے خلاف کریک ڈائون 4لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرکے حکومتی خزانہ میں جمع کر ا دیا 2کروڑ48لاکھ روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ سامان تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ڈی پی او دفتر میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال بلوچ،ڈی ایس پی رورل روخانزیب،ڈی ایس پی جنڈولہ غازی مرجان اور ایس ایچ او سٹی ساجد کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ٹانک پولیس نے علاقہ کو منشیات فروشی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے تینوں سرکل کے ڈی ایس پیز کی قیادت میں چھاپہ مار پارٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے رواں ماہ کے دوران 22کلوگرام چرس ،576گرام ہیروئن،707گرام افیون،برآمد کر کی45مقدمات درج کئے غیر قانونی اور بغیر نمبر پلیٹس والے ایک ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو چالان کیا گیا کیونکہ ایسے موٹرسائیکل اور رکشے دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوتے ہیں جنکے تدارک کے لئے پولیس انتظامیہ نے بلا تفریق خصوصی مہم شروع کی ہوئی ہے ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں اور جن کے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے وہ موٹرسائیکل کو محکمہ ایکسائز سے رجسٹرڈ کروا لیں بصورت دیگر پولیس کی جانب سے سخت قانونی کاروائی کا سامنا کر نا پڑیگا ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اسلحہ کے خلاف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3کلاشنکوفیں ،12رائفل،23پستول،2بندوقیںاور 342کارتوس برآمد کئے جبکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران40سے زائد مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لیا گیا ڈی پی او کا بتانا تھا کہ ٹانک پولیس اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ اسمگلنگ ملکی معشیت کی خرابی کا باعث بن رہی ہے ٹانک پولیس نے گزشتہ چار ماہ کے دوران اسمگلنگ کی روک تھام کے دوران 17کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان تحویل میں لیا اور قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیاجو ٹانک پولیس کی اہم کاروائی ہے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنوں کے دوران پولیس کو کامیابیاں سمیت اپنے احداف تک پہنچنے میں مدد ملی ہے پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خاتمہ کے لئے سول سوسائٹی ،میڈیا اور شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں