ٹانک،خفیہ اطلاع پر تھانہ ایس ایم اے پولیس کی کامیاب کاروائی ،لاکھوں مالیت کے کارتوس برآمد ،دوملزمان گرفتار

پیر 22 مارچ 2021 22:32

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2021ء) خفیہ اطلاع پر تھانہ ایس ایم اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پک اپ میں چھپائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 33000کارتوس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ ،ایس ایچ او ایس ایم اے فہیم ممتاز اور ایس ایچ او سٹی ساجد خان کی موجودگی میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ٹانک جنڈولہ روڈ پر پک اپ کے ذریعے کارتوس کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال بلوچ کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ مرید اکبر شہید فہیم ممتاز کی قیادت میں ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جس نے جنڈولہ روڈ پر مزیانی کے قریب ناکہ بندی کی اس دوران پک اپ نمبر این ایل آئی 134کو روکا گیاتو دوران تلاشی پک اپ میں چھپائے گئے مختلف بور کے 33000ہزار کارتوس برآمد کر لئے گئے جبکہ پولیس نے دو ملزمان سخی زمان اور رحمت اللہ جنکا تعلق لکی مروت سے بتایا جاتا ہے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ضلعی پولیس سربراہ کا مذید بتانا تھا کہ برآمد ہونے والے کارتوسوں کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے جبکہ پولیس گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کر رہی تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کاروتوسوں کی اتنی بڑی کھیپ کس مقصد کے لئے اسمگل کی جارہی تھی ضلعی پولیس سربراہ نے کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں