سمندری طوفان سے تھرپارکر اور رن آف کچھ کے علاقوں کو خطرہ

پیر 17 مئی 2021 16:32

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) سمندری طوفان تاؤتے سے تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر ڈیپلو اور رن آف کچھ کے بعض علاقوں کو خطرہ ہے جو طوفانی بارشوں سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو نے بتایا کہ تھرپارکر میں منگل سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے اور متوقع بارشوں سے تھرپارکر کی 7 تحصیل کے 1200 گاؤں، 25 لاکھ مویشی اور ایک لاکھ 79 ہزار آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 317 سرکاری عمارتوں کو ریلیف کیمپ میں تبدیل کردیا اور 212 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں ،متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور رینجرز سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں