تھر پارکر،اسلام کوٹ کے قریب 54 سالہ شخص کو قتل کرنیوالا شخص گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

پیر 4 اپریل 2022 15:29

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2022ء) اسلام کوٹ کے قریب 54 سالہ شخص  مبينہ قتل،  ایک جوابدار گرفتار،تحصيل اسلام کوٹ کہ گاٶں سونل بھہ میں  54 سالہ  امولک ولد میوو میگہواڑ کی لاش گاٶں کی گلی سے برآمد  ہوئی جس کے سر سمیت دیگر عضاء پر کلہا ڑی کے گہرے نشان  موجود تھے۔ پولیس نے پہنچ کر لاش قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کرتے  ہوۓ  ایک  شخص ساجن ولد تماچی  میگہواڑ کو کلہاڑی سمیت گرفتار کیا۔ اس موقعہ پر گرفتار جوابدار ساجن کا کہنا تھا کہ  غیرت کا معاملہ تھا اور میرے گھر میں اس کا ناجائز تعلق تھا۔ اس کو کافی بار روکا اور محلے والوں کو شکایت بھی دی مگر کہیں بھی انصاف نہیں ملا۔ اس لیے رات کو جیسے ہمارے  گھر  میں  گھسا  توکلہاڑیاں مار کر قتل کیا ہے۔ اب جو  بھی سزا ہو گی وہ قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں