حکومت، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کورونا وائرس بارے حکمت عملی بنانے کیلئے کوشاں ہے، ڈی سی تھرپارکر

ہفتہ 28 مارچ 2020 17:15

تھرپارکر/مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھیم نے کہا ہے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاطی، حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عارضی اور مستقل بنیادوں پر حکمت عملی بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ لوگوں کو اس جان لیوا وائرس سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مٹھی میں پاک آرمی کے کمانڈر سلمان کو ضلع تھرپارکر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے کانٹیجنسی پلان بنا کر ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ضلع سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اور کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس وبا سے لڑی ہوئی جنگ میں ساتھ دے کر اپنے گھروں تک محدود رہے، کسی بھی مشکل وقت میں کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں