رورل ہیلتھ سینٹر ہسپتال اسلام کوٹ کے ڈاکٹرز اور عملہ کو کورونا کیخلاف کام کرنے پر پولیس نے سلامی پیش کی

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:22

تھرپارکر/مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن اسلام کوٹ کے ایس ایچ او قربان راجڑ کی قیادت میں پولیس کے دستے نے رورل ہیلتھ سینٹر ہسپتال اسلام کوٹ پہنچ کر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عملے کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے اپنے فرائض سرانجام دینے اور ان کی خدمات کے عیوض سلامی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رورل ہیلتھ سینٹر ہسپتال اسلام کوٹ ڈاکٹر پیر غلام بنی شاہ جیلانی نے کہا کہ اس عمل سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حوصلہ افزائی ہوگی کیونکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے بچا اور روک تھام کیلئے صف اول میں کھڑا ہے اور ہم کورونا وائرس سے بچا اور روک تھام کیلئے اپنا ہر فرض ادا کرتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں