تھرپارکر، کرونا وائرس سے بھی بچنا ہے او ر معمولات زندگی بھی ادا کرنے ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 20 جولائی 2020 17:46

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے کہا ہے کہ عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی اور قربانی وایثار کا جذبہ بھی برقرار رکھا جائیگا، انسانی جانیں اہم ہیں انسانی زندگی بچانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے، حکومت چاہتی ہے کہ انسانی زندگی کا پہیہ رواں دواں رہے اس لئے کورونا وائرس سے بھی بچنا ہے او ر معمولات زندگی بھی ادا کرنے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دربار ہال مٹھی میں عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈی لگانے کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،جس میں کرونا وائرس کے پیش نظر مویشی منڈیوں میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے متعلق عملدرآمد کرانے اور محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مویشی منڈیاں لگانے پربات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگااور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیوں کی موثر نگرانی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا چیئرمین متعلقہ تعلقہ کا اسسٹنٹ کمشنر،اور ڈی ایس پی، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعلقہ اسپتال، متعلقہ رینجر ونگ افسر، لائیواسٹاک محکمہ کا نمائندہ اور ٹاؤں آفیسر کمیٹی کے ممبران ہوں گے ان تمام افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں، اس کے علاوہ مویشی منڈی میں بچوں اور زائد عمر کے بزرگوں کی داخلہ پر پابندی ہوگی۔

محکمہ لائیواسٹاک کی ذمہ دای ہوگی کہ وہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسین کریں اور بیمار جانوروں کو منڈیوں میں نہ آنے دیں۔ مویشی منڈیانں انسانی آبادی سے دور لگائی جائیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، ہینڈ واش اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کیا جائے اس کے علاوہ مویشی منڈی میں داخل ہونے والے تمام افراد کا باڈی ٹمپریچر چیک کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں