تھرپارکر میں آگ کی وجہ سے معصوم بچی جھلس کر جاں بحق

جمعرات 7 مارچ 2024 17:37

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) تھرپارکر میں آگ کی وجہ سے معصوم بچی جھلس گئی۔تھرپارکر کے تحصیل مٹھی کے نواہی گاؤں عالمسر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں عمرالدين ،یوسف اور قائم الدین کے تین کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گھر میں موجود عمرالدين کی بیمار معصوم 8 سالہ بچی بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ گھروں میں موجود سارا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا، گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر کنٹرول کر کے دوسرے گاؤں کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں