منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے، ڈی سی تھرپارکر

جمعرات 7 مارچ 2024 21:42

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں پر ضابطہ رکہنے کے لیئے مارکیٹوں کے اچانک دورے کرکے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردنوش زائد نرخو ں پر فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کی دکانیں سیل کریں بلکہ ان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوں نےدربار ہال مٹھی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اشیاء خورد نوش کے مقررہ کردہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے لیے ہر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا جائے اور سخت کارروائی کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں