حادثے میں نوجوان کی ہلاکت ،ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے سجاول بیراج پر کراچی بدین شاہراہ کو بلاک کردیا

پیر 16 مئی 2022 23:18

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) حادثے میں نوجوان کے جاں بحق ہونے پر ورثاء نے رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سجاول بیراج پر کراچی بدین شاہراہ کو بلاک کردیا، رات گئے روڈ بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ کراچی سے پی پی جلسہ سے واپس آنے والے پی پی ایم پی اے نے مذاکرات کراکے روڈ کھلوایا۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے خمیسو باگھل اور ملاح برادری کے لوگوں کا کہناتھاکہ منشیات سپلاء کرنے والی کار نے ہائی اسکول سجاول کے قریب موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس میں دونوجوان غفار شیخ اور امیرملاح زخمی ہوگئے جبکہ ایک نوجوان امیرملاح کراچی میں دوران علاج فوت ہوگیا، کارمیں پولیس اہلکارسدھیر ملاح بھی موجودجسے سی آئی اے سینٹرپر اتارنے کے بعد کارسوار فرارہوگئے، حادثے کے باوجود ایس ایچ او نے کوئی کاروائی نہیں کی، لہذا اس قتل کا مقدمہ منشیات فروشوں اور پولیس کے خلاف درج کیاجائے، بعد ازاں پی پی ایم پی اے اور ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیاگیا، پولیس نے حادثے کے بعد ایک گھٹکا فروش ڈیلرکو بھی حراست میں لیاہے،مبینہ طورپر کارمیں اس کو گھٹکا سپلائی کیاجارہاتھاکہ یہ حادثہ پیش آیا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں