ضلعی انتظامیہ انتخابات سے قبل تمام تر انتظامات کو جلد از جلد مکمل کریں،جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ

جمعرات 9 نومبر 2023 19:54

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2023ء) صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ انتخابات کے عمل کو صاف، شفاف، غیرجانبدار اور پرامن بنانے کے لیے تمام تر انتظامات جلد سے جلد مکمل کئے جائیں، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن اور حکومت کی قومی اور اہم ذمہ داری ہے ، جس کے انتظامات کا انعقاد کرنا ضلعی انتظامیہ بھر پور کردار ادا کرے اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل مدد فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آئندہ عام انتخابات کے متعلق ڈی سی کامپلیکس سجاول میں ڈی آر او، آر اوز، اے آر اوز، محکمہ ایجوکیشن ورکس ، تعلیم ، روینیو ، پولیس و دیگر متعلقہ افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر افتخار حسین بھی موجود تھی. صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ انتخابات سے قبل پولنگ اسٹیشز کی مرمت سمیت دیگر تمام مطلوبہ سھولیات کی موجودگی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کے انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ اور ضلعی الیکشن کمشنر افتخار حسین نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اب تک کئے گئے انتظامات پر اجلاس کو تفصیلی آگاہ کیا.

بعد ازیں صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے ڈی سی کامپلیکس میں آر اوز کے کمروں کے ساتھ حساس و غیر حساس مواد کے اسٹوریج ایریا کا معائنہ بھی کیا۔ قبل ازیں انہوں نے سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ بھی لیا. اس موقع پر انہوں ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات کے دوران پولنگ افسران و اسٹاف اور ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور انتخابات کے عمل کو خوش اصلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے -

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں