اوتھل ، بارشوں کے سبب برساتی نالے میں طغیانی

کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان روڈ ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

ہفتہ 22 جولائی 2023 20:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2023ء) اوتھل کے قریب وایارو علی ہوٹل کے مقام پر مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے سبب برساتی نالے میں طغیانی کے سبب کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں خصوصاً مریضوں، بچوں، خواتین بیمار اور ضعیف لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ، وائس چیئرمین سردار فاروق اور تحصیل دار اوتھل مقبول ساسولی بھی موقع پر پہنچ گئے،پانی کی سطح کم ہونے پر ٹیفک بحال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے سبب ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً 25 کلومیٹر دور مین قومی شاہراہ وایاروعلی ہوٹل کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے سبب کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان روڈ ہر طرح کے ٹریفک کے لیے بند ہوگء دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،مسافروں خصوصاً مریضوں، بچوں، خواتین بیمار اور ضعیف لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے میں پل بہہ گیا تھا جو محکمہ NHA کی نااہلی کے سبب ایک سال گزرنے کے باوجود نہ بنایا جاسکا۔اطلاع ملتے ہی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی ، وائس چیئرمین سردار فاروق اور تحصیل دار اوتھل مقبول ساسولی اور لیویز انچارج جلیل احمد سومرو بھی موقع پر پہنچ گئے،پانی کی سطح کم ہونے پر ٹریفک بحال ہوگی۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین عبدالرشید پھورائی نے کہا کہ میں اپنے تمام یو سی چیئرمینز کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہیں حالیہ مون سون بارشوں کے موسم میں اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کی مدد کریں۔ میں اور میری پوری ٹیم جام کمال خان کی ہدایت پر مسافروں کی ہر طرح کی خدمت کے لیئے ہمہ وقت حاضر ہیں مزید کہا کہ جام کمال خان بھی لسبیلہ کی حالیہ صورتحال کی مانیٹرینگ کر رے ہیں ہمارے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں