میرا نصب العین لسبیلہ میں تعلیمی لحاظ سے صوبے کا مثالی ضلع بنانا ہے،محمد انور جمالی

جمعہ 4 اگست 2023 20:40

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2023ء) ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد انور جمالی کو اپنے منصب کا چارج سنبھالنے پر گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل کے سینئر استاد حبیب اللہ شیخ اور نوجوان سائنس ٹیچر حبیب اللہ رونجھو، اسسٹنٹ بی آئی ایس پی فیلڈ آفیسر حاجی عبدالرحمن ،حاجی عبدالصمد اسسٹنٹ کمپلینٹ BISP آفیسر، کمپلینس مانیٹرنگ BISP آفیسر رئیس العابدین ،جام گروپ کے رہنما شیخ احمد لاسی و دیگر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارک باد دی۔

جبکہ اس وقت فوکل پرسن اطہر قریشی بھی موجود تھے۔DEO لسبیلہ محمدانور جمالی نے اس موقع پر کہا کہ میرا نصب العین لسبیلہ میں تعلیمی لحاظ سے صوبے کا مثالی ضلع بنانا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ مسائل کا بھی سامنا ہے کء پرائمری سکول بندھ ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے مون سون کی بارشوں سے ضلع کے بیشتر سکولز کو نقصان پہنچا۔میری یہ حتی الوسع کوشش ہوگی کہ ہم دستیاب وسائل میں رہ کر اسکولز ،اساتزہ اورطلباء و طالبات کے درپش مسائل حل کریں اور معیار تعلیم بڑھانے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں۔

میں خود لسبیلہ کا سپوت ہوں میری ہر ممکن یہ خواہش ہوگی کہ لسبیلہ تعلیم میدان اور کوالٹی ایجوکیشن میں صوبے میں نمایاں ہو۔محمد انور جمالی نے کہا کہ میں اس پوسٹ پر خالصتاً میرٹ پر آیا ہوں اور یہ میرا حق بھی ہے۔ تعلیم بنیادی ضرورت ہے دنیا میں وہ ہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو تعلیم حاصل کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں