اوتھل میں پو لیس کی کارروائی ،ملزم گرفتارموٹرسائیکل برآمد

پیر 21 اگست 2023 21:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2023ء) اوتھل میں پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم کوگرفتارکر کے موٹرسائیکل برآمدکر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان لسبیلہ پولیس کے جا ری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے کامیاب کارروائی کر تے ہوئے مقدمہ نمبر 75/2023 بجرم 381-A ت پ تھانہ اوتھل میں ملوث ملزم نصیر احمد ولد محمد علی عرف محبوب علی سکنہ کمبہار محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل سپراسٹار رجسٹریشن نمبر KMS-5254 برآمد کر لی۔ ملزم نے کمبہار محلہ اوتھل کے مقام سے مدعی مقدمہ عظیم اللہ ولد محمد حسن سکنہ کاٹھوڑ اوتھل کی موٹر سائیکل چوری کی تھی مزید کارروائی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں