ٹوبہ ٹیک سنگھ،بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے والدین پانچ سال تک کی عمرکے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں،چوہدری سعید احمد سعیدی

پیر 13 دسمبر 2021 23:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2021ء) صوبائی پارلیمارنی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کا مشن ہے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے والدین پانچ سال تک کی عمرکے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں،علمائے کرام اس قومی مہم میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے خطبات میں عوام کو اس بارے آگاہ کریں،ہمیں اپنی نئی نسل کو صحت مند اور توانا معاشرہ دینا ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں اور ہم ملکر کر اس قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے، یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں ڈپٹی کمشنر عمرجاوید ، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ ،ایم ایس ڈاکٹرشہاب عالم و دیگر سینئر ڈاکٹرز ، میڈیکل آفیسرز، پولیو ورکرز بھی شریک تھیں، ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیو کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،قومی انسداد پولیو مہم میں والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں،پولیو فری معاشرہ ہمارا ویژن ہے،ضلع کے سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم17دسمبر تک جاری رہے گی ، اس دوران ضلع کی 82یونین کونسلز میں203ایریا انچارج ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ پانچ سال تک کی عمر کی3 لاکھ87 ہزار سے زائدبچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر1313ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں